 
                                                                              سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رابطہ ہوا ہے جس میں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
رابطے کے دوران ن لیگ نے حکومتی اقدام کو انتقامی کارروائیاں قرار دے کر اب معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطے کے دوران کئے جانے والے فیصلوں کے مطابق برطانوی اور امریکی اراکین پارلیمنٹ کو خطوط لکھے جائیں گے۔
رابطے کے دوران نوازشریف کا کہنا ہے کہ اے پی سی کی قراردادوں پر عمل ہوگا کیونکہ حکومت کے ہتھکنڈے اور گرفتاریاں ہمیں جھکا نہیں سکتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 