وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ افسوس مجرموں کو سزا دینے پر بحث نہیں ہورہی ہے جبکہ ہمیں مسائل کے حل کے لئے تجاویز کرنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ موٹروے پر نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج مراد سعید سے استعفٰی دلوانے کے لیے بحث کر رہی ہے جبکہ ایسا واقعہ کراچی میں ہو یا جنگل میں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بحث کامحورنظام کودرست کرنا نہیں ہے کیونکہ اس بات پربحث نہیں ہورہی ہے کہ درندوں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
