
شہر کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب ایک گھر میں سیلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان چوک کے قریب ایک گھر میں سیلنڈر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے سیلنڈر دھماکے میں موجود زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا کھانا پکانے کیلۓ استعمال ہونے والے چولہے کا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے سے میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں, حالت خطرے سے باہر ہے, مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News