
6 ستمبر ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایاجائیگا۔
6 ستمبر، جس کا مقصد غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اورتمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
55 سال پہلے آج کے دن بھارت نے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان پر حملے کی جسارت کی، مگر پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے عزم، حوصلہ اور جنگی مہارت سے دشمن کو ناصرف دندان شکن جواب دیا بلکہ اس کے مذموم مقاصد بھی خاک میں ملا دیئے۔
یہ 1965 میں 6 ستمبرکا ہی دن تھا جب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا تھا لیکن قوم نے دشمن کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔
دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں 31 اور صوبائی دارلحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا جائیگا۔
صدرڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کے دوران فوجی افسران اور سپاہیوں کو انکی قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازیں گے۔
دن کی تقریبات میں شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات اور انکی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں کا دورہ شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News