Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کی تباہی، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام جاری

Now Reading:

بارشوں کی تباہی، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام جاری

بارشوں کے باعث شہر بھر میں تباہی کے نتیجے میں پانی کی لائنیں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشوں کے پانی سے دھنسنے والی لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے جو کہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا جائیگا۔

ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ہوٹل میرٹ کے قریب واٹر بورڈ کی 66 انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن ہنگامی بنیادوں پرتبدیل کردی گئی اور نکاسی آب کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گلبرگ میں شاہراہ پاکستان کے قریب دھنسنے والی 24 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، لسبیلہ میں بھی دھنسنے والی 48 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی۔

خالد شیخ نے بتایا ہے کہ پولو گراؤنڈ نزد رینجرز ہیڈ آفس کے قریب 72 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی اور لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب دھنسنے والی 36 انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا عمل بھی آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ جمشید ٹاؤن، ٹیپو سلطان روڈ پر دھنسنے والی 24انچ قطر کی لائن کی تبدیلی کے ابتدائی کام کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اللہ والا ٹاون کورنگی کراسنگ میں برساتی پانی کی نکاسی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ان کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی میں دھنسنے والی 48 انچ قطر کی لائن کی تبدیلی کیلئے کام کا آغازآج رات شروع ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر