
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ویلج، پنچائت اور نیبرہڈ کے انتخابات سے نچلی سطح پر قیادت سامنے آئے گی اور مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگے-
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گے جبکہ گراس روٹ لیول پرترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،ڈاکٹریاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت،مراد راس،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News