
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور محمکہ ماحولیات صنعتکاروں کی ہر قسم کی معاونت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بن قاسم میں واقع ایفلونٹ (ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریٹمٹ پلانٹ ساڑھے یومیہ چار لاکھ گیلن پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹیکسٹائل مل کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایڈوانس اور عالمی معیار کی مشینوں کے ساتھ فیکٹریاں ہمارے پاس موجود ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ بزنس بڑھے گا تو یہ شھر کراچی سمیت پورا صوبہ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جبکہ سندھ حکومت اور محمکہ ماحولیات صنعتکاروں کی ہر قسم کی معاونت جاری رکھے گا۔
ٹیکسٹائل مل اور بن قاسم میں واقع ایفلونٹ (ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ ڈی جی سیپا اور محمکہ ماحولیات کے افسران بھی موجود تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News