
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر اور سفیر نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جاری پٹرولیم اور توانائی کے منصوبوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور معاشی نمو کیلئے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری دوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کے معاشی ترقی کو مضبوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ایلچی کو یہ بھی بتایا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی اور ایکسپلوریشن و پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی سے ملک میں بڑی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔
سفیر نے توانائی کے شعبے میں پاک سعودی منصوبوں کی خصوصی نگرانی پر وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب دونوں اسلامی ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News