
کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری لیتی ہے۔
خط میں اسد عمر نے وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دیں کہ وہ تیزی سے پی سی ون پر نظرثانی کریں اور پی سی ون منصوبہ بندی کمیشن میں منظوری کے لیے جلد جمع کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فور سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے میں سنجیدہ ہے۔صوبائی حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مل وفاقی حکومت منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر کا خط میں مزید کہنا تھا کہ کراچی کو ماڈرن میٹرو پولس شہر بنانے اور اس کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News