Advertisement
Advertisement
Advertisement

آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے، مہندر پال سنگھ

Now Reading:

آر ایس ایس کے دہشتگردوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے، مہندر پال سنگھ
مہندر پال سنگھ

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندرپال سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں  پر ظلم کی انتہاء کردی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندرپال سنگھ کا بھارت میں مسلمان نوجوان کا بازو کاٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر  ہونے  پر ردعمل میں کہنا  ہے کہ  آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں  اور دوسری اقلیتوں پر ظلم کی انتہاء کردی  ہے۔

مہندرپال سنگھ نے کہا کہ بازو پر 786لکھا دیکھ کر آر ایس ایس نے نوجوان کا بازو کاٹ دیا۔ ایسے واقعات اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔

ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ  مودی سرکار کے اقلیتوں پر مظالم پر خاموش رہنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں  کرے گی۔خدا کے لیے دنیا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ اور موت کی وادی بن رہا ہے ۔ بھارت میں آر ایس ایس  کی فاسشٹ طرزِ حکمرانی چل رہی ہے۔

Advertisement

مہندرپال سنگھ نے مزیدکہا کہ مودی سرکار نے  بھارت  میں اقلیتوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔انسانی حقوق کی بات کرنے والی  عالمی تنظیمیں اب کہاں ہیں ؟۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر