 
                                                                              قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے اظہار خیال کیا گیا ہے کہ آج علاقے کے امن و استحکام اور ترقی کو خود دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
پاک فوج کے تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین امجد خان نیازی کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی دفاع کو جاری آپریشن رد الفساد، پاک افغان بارڑ مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ہےاور اسے ساتھ ساتھ پارلیمانی فورم کو علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے علاقے میں امن واپس لانے کے لیئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
اس دورے سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں سے پورے ملک میں امن و استحکام آیا ہے۔
خیال رہے کہ قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے فرائض کی انجام دہی کے دوران مادر وطن کے لیئے جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں میران شاہ آمد پر قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور نوجوانوں کو فراہم کی گئی کھیلوں کی قومی سطح کی سہولیات بھی قائمہ کمیٹی ارکان کو دکھائی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 