چھٹی سے آٹھویں تک کلاسزکا آغاز کل سے ہوگا
عالمی وبا کم ہونے کے بعد پاکستان میں چھٹی سے آٹھویں جماعت...
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دوسرے مرحلے میں اسکول 28 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سینیٹر سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرجاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچے 28 ستمبر سے اسکول جا سکیں گے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے مطابق سندھ میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے آٹھویں، ساتویں اور چھٹی جماعت کے بچے 28 ستمبر سے اسکول جا سکیں گے۔ pic.twitter.com/UO8fWaeHir
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) September 22, 2020
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے این سی او سی کے دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے ملک بھر میں اسکول کھولنے کے فیصلے کے برخلاف 28 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم اس فیصلے پر قائم ہیں، ہماری پہلی ترجیح بچوں کی صحت ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News