Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، شہباز شریف

Now Reading:

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، شہباز شریف
شہباز شریف

ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے لیکن اب کے الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزراء کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا، عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم آٹا، گندم، چینی، دوائی، پٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھررہا ہے جبکہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی جس سے گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر