
کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کے الیکٹرک کے خلاف معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ اینفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جا کر تحقیقات کرے گی۔کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کو تلاش کرے گی۔
ترجمان نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیپرا نے کمیٹی کو مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News