Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے جامع روڈ میپ تیار

Now Reading:

اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے جامع روڈ میپ تیار
Maulana Fazal ur Rehman is selected as a head of PDM

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کے گئے فیصلوں پر مکمل طور پر عمر درآمد کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں میں اے پی سی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے جامع روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

رابطے کے دوران اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت کی گئی ہے جبکہاسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی لاہور میں اہم میٹنگ کے حوالے سے سینئر صحافیوں و اینکرپرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے۔

Advertisement

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں اور مجھ پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں لیکن یہ بتائیں مفاہمت سے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا ہے؟

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ ہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی اور نہ ہی نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ نوازشریف کی اے پی سی میں کی جانے والی تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر