انکل پلیز اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں! بچی کی التجا پر عمران خان نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل
حال ہی میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیر مین...
لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر زیادتی کے واقعہ کے معاملے پر سول سوسائٹی اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کا مختلف شہروں میں احتجاج کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر زیادتی کے واقعہ کے معاملے پر سول سوسائٹی اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کررہی ہیں۔
کراچی میں خواتین کی بڑی تعدادکراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہی ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی بچیاں ہو ں یا خواتین ،محفوظ نہیں ہیں۔
مظاہرے میں خواتین کےساتھ مرد حضرات بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News