15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا...
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والے اواور اے لیول امتحانات کو منسوخ کرکے طلباء کو تیاری کا حق دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اواور اے لیول امتحانات منسوخی کیلئے صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر تعلیم شفقت محمود اور عظمی یوسف کو خط میں کہا کہ اواور اے لیول امتحانات کو منسوخ کرکےطلباء کو ماضی کی کارکردگی بنیاد پرمتوقع گریڈ دئے جائے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےاسکولز بند رہے جبکہ طلبا آن لائن ٹیچنگ کے ناکام تجربہ کا شکار ہوئے۔
کاشف مرزا نے یہ بھی کہا کہ طلباءامتحانات کی تیاری نہیں کرسکے لہذا دنیا بھر کی طرح طلباء کو ماضی کی کارکردگی بنیاد پرمتوقع گریڈ دئے جائے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے مزید کہا کہ ڈبل شفٹ کی بجائے سنگل شفٹ سے کورونا پھیلنے کا شدیدخطرہ ہے جبکہ متبادل دن کی پالیسی سے کورس نامکمل اور شدید تعلیمی نقصان ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News