
معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے میاں شہباز شریف کو مشورہ دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے میاں شہباز شریف کو سلمان شہباز کو واپس بلانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
چاچو آپ نے مجھے لنڈن کی عدالت لیجانے کا وعدہ ایک سال پہلے کیا تھا جو آج تک وفا نہیں کیا بلکل ایسے جیسے زرداری کو لاڑکانہ کی گلیوں میں گھسیٹنے کا عزم کیا تھا، ویسے اب تو منی لانڈرنگ کا ریفرینس بھی فاہل ہو گیا ہے مشورہ ہے سلیمان کو واپس بلا لیں کہیں وہاں پکڑ نہ ہو جاے @CMShehbaz https://t.co/g0eCclV3qB
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) September 12, 2020
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنے بیٹے کو لندن سے واپس بلالیں تاکہ وہاں اس کی گرفتاری نہ ہوجائے کیونکہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کے خلاف میری جانب سے دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے میں 33 بار التوا لیا جا چکا ہے۔
In a defamation case that I filed against Imran Khan for his blatant lies of offering him Rs. 10 billion, he has sought 33 deferments so far. I have petitioned the court to hear the case on daily basis. IK failed to submit his written reply to the court despite passage of 3 years
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 12, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ روزانہ بنیادوں پر اس مقدمے کی سماعت کی جائے۔ 3 سال گزر گئے لیکن عمران خان نے مقدمے میں تحریری جواب نہیں دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News