
ایف بی آرنے2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں۔
ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 2لاکھ82ہزار449روپےٹیکس ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین و سابق صدر مملکت آصف زرداری نے 28لاکھ91ہزار455روپےٹیکس دیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے2لاکھ 94 ہزار 117روپے ٹیکس دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے97لاکھ 30ہزار545روپےٹیکس اداکیا ،حمزہ شہبازنے87 لاکھ5ہزار368روپےٹیکس دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےایک لاکھ83ہزار900روپےٹیکس دیا ،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 3 لاکھ 67 ہزار 460 روپےٹیکس دیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے5لاکھ79ہزار11روپےٹیکس دیا ،وفاقی وزیرغلام سرورخان نے 10 لاکھ 46 ہزار 669 روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر حماداظہرنے22 ہزار445روپےٹیکس دیا ،وفاقی وزیرمرادسعید نے3لاکھ74ہزار728روپےٹیکس دیا۔
وزیردفاع پرویزخٹک نے18لاکھ26ہزار899روپےٹیکس دیا ،وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا،ایف بی آر
وفاقی وزیرعلی زیدی نے8لاکھ96ہزار191روپےٹیکس دیا،وفاقی وزیر فوادچوہدری نے16لاکھ98ہزار651 روپےٹیکس دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے2لاکھ16ہزار800روپےٹیکس دیا۔
اس کے علاوہ سابق وزیرصحت عامرمحمودکیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے2018میں زیروٹیکس دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 89 ہزار 48 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News