میڈیا فرعون میر شکیل کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے کی...
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کو سروسز اسپتال سے کیمپ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا فرعون ملزم میر شکیل الرحمان کو 28 اپریل کو لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا لیکن ملزم جیل میں آنے کے تھوڑے عرصے بعد ہی سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ملزم میر شکیل الرحمان 135روز سے سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں رہائش پذیر تھے جبکہ اسپتال انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے میر شکیل الرحمان وی وی آئی پی روم نمبر ٹو بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔
اس ضمن میں درخواست گزار اسد کھرل کی درخواست پر کارروائی کی گئی کیونکہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم میر شکیل الرحمان کو 135 تک اسپتال میں کیوں رکھا گیا ہے اور کس کے کہنے پر میر شکیل کو اتنے عرصے اسپتال میں رکھا گیا؟
درخواست گزار اسد کھرل کی جانب سے ملزم میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر ہوچکی اور اس میں ملزم کے فیملی کو بھی شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم میر شکیل الرحمان کو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دوپہر تین بجے کے قریب ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن ملزم کی خواہش نہ ہونے کے سبب جیل انتظامیہ کئی گھنٹے انتظار میں اسپتال کے باہر تاحال کھڑی ہے۔
میر شکیل الرحمان کو اسپتال سے ڈسچارج ملنے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک جیل انتظامیہ کی جانب سے ملزم کا انتظار کیا گیا کیوکہ ملزم میر شکیل الرحمان دوبارہ جیل جانے کے لئے تاحال رضامند نہیں ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News