
پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کی جانب سے پنجاب کے بڑے سیاحتی مقامات کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور جلو پارک کو لیز پر دینے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ جلو پارک کو سالانہ 70لاکھ روپے کی لیز پر دیا جائے گا۔
مری، بہاولپور، کلر کہار سمیت دیگر مقامات کو بھی لیز پر دینے کے لئے اقدامات شروع کر دیا گیا جبکہ ٹی ڈی سی پی کے مختلف ریزورٹس اور ریسٹورنٹس کو لیز پر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News