Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام کی طرف اہم قدم

Now Reading:

ایف بی آر کا آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام کی طرف اہم قدم
ایف بی آر

انکم ٹیکس کے حوالے سے ملک کے امیر طبقات کیلئے انتہائی اہم خبر

ایف بی آر نے آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام اپروول کمیٹی کی تشکیل دے دی۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر (اے ای او) پروگرام اس مقصد کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 میں فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے شق 212 اے کا اضافہ کیا گیا جبکہ آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام اپروول کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی درخواست گزاروں کی درخواستوں کو حتمی شکل دے رہی ہے جبکہ اے ای او پروگرام کے لئے وی بوک اور بزنس پراسیس کے لئے سافٹ وئیر کو تیار کر لیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی میں برآمدات کے لئے یہ پروگرام اکتوبرمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمدات کے لئے بھی یہی پروگرام شروع ہو جائے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ایف بی آر نے آڈٹ پالیسی 2019 کی منظوری دے دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آڈٹ پالیسی...

 اعلامیہ کے مطابق آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹرز کئی تجارتی سہولتی فوائد حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ پروگرام تجارتی شراکت داری ، شفاف اور معاشی ترقی کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تیز تر شپمنٹ پراسیسنگ ، کسٹمز اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، مالی گارنٹی کی چھوٹ جبکہ آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر ز میں مینو فیکچررز، درآمدکنندگان، برآمدکنندگان، پورٹس، ائیر پورٹس ، ٹرمینل آپریٹرز، ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر