فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اہم قدم کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت تحت ایف بی آر وفاقی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔
معاہدے کے تحت تربیتی سیشنز کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ٹیکس کی ملکی ترقی میں اہمیت ، ٹیکس ادا کرنے اور ٹیکس چوری کی نشاندہی جیسے اہم مو ضو عات کو اجاگر کیا جائے گاتاکہ وہ آج کے طالب علم کل کے ذمہ دار شہری ہونے کا کردار ادا کر سکیں۔
ایف بی آر دو لاکھ بیس ہزار طلبہ اور سات ہزار پانچ سو اساتذہ کو ٹیکس سے متعلقہ نصاب ، ٹریننگ سیشنز اور سیمینارز کے ذریعے تربیت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے نئی نسل کو ٹیکس کے متعلق آگاہی پھیلانے کی اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر اسی طرز پر تمام صوبوں کے ساتھ بھی ان تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گا۔
چئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس کلچر کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملک بھر میں ٹیکس سے متعلق آگاہی سیشنز اور سیمینار کرانے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے تاکہ عوام کو ٹیکس کے بارے میں مزید آگاہی اور شعور دیا جا سکے۔
ان اقدامات کی بدولت ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے اور ریوینیو میں اضافہ ممکن ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
