
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورتحال ایک دن کی بات نہیں، برسوں کا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی اور باقی سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تشخیص کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے شہری مسائل کو حل کرنے اور میٹروپولیس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کے شہری اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی عمل کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس کی پریشانیوں سے حل صنعتی پہیے کو آگے بڑھائے گا جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا سراہ رہی ہے لیکن کورونا کم ہوا ہے ختم نہیں ہوا ہے اسی لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News