
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب عمارت منہدم ہونے پر سندھ رینجرز کا دستہ مدد کے لیے پہنچ گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاون رشیدیہ مسجد کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ہے۔عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
رینجرزاہلکار ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ عمارت منہدم ہونے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
پانچ منزلہ عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گرنے والی عمارت میں کباڑ کی دکان تھی جس میں چھ سے آٹھ ملازمین موجود تھے۔رہائشی عمارت میں دس سے زائد خاندان رہائش پذیر تھے۔
عمارت ڈھائی سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔یہ عمارت 80 گز پر تعمیر ہوئی ہے۔ قانون طور پر 80 گز پر صرف ون پلس ٹو بنانے کی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News