Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرے میں عدم برداشت کی بیخ کنی میں علماء کا کردار نہایت اہم ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

معاشرے میں عدم برداشت کی بیخ کنی میں علماء کا کردار نہایت اہم ہے، وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  معاشرے میں عدم برداشت اور ہیجان انگیز رویوں کی بیخ کنی اور نسل نو کی اسلامی اقدار کی طرف رہنمائی کے ضمن میں علماء اور مشائخ کا کردار نہایت اہم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پاکستان علماء کونسل،چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور معروف عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ طاہر اشرفی نے  مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ  آج ہندوستان کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے نقاب ہو چکا ہے ۔

Advertisement

علامہ طاہر اشرفی نے دنیا بھر میں بالخصوص مغربی ممالک میں  اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف موثر آواز اٹھانے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروانے پر  وزیر خارجہ کا شکریہ  بھی ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  معاشرے میں عدم برداشت اور ہیجان انگیز رویوں کی بیخ کنی اور نسل نو کی اسلامی اقدار کی طرف راہنمائی کے ضمن میں علماء اور مشائخ کا کردار نہایت اہم ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے  اسلامی تعلیمات کی ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے علامہ طاہر اشرفی کی خدمات کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر