
گذشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے پولیس اہلکار عارف خان تنولی کی نماز جنازہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز میں اداکردی گئی۔
شہید پولیس اہلکارعارف خان تنولی مددگار 15 میں تعینات تھا ۔شہید اہلکارکو کل گودام چورنگی، کورنگی کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔
شہید اہلکار نے سال 2017 میں پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیارکی تھی۔
نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News