
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹروے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یقین دلاتا ہوں ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہوئے، سادہ کپڑوں میں پولیس گئی توملزم عابد علی اوراہلیہ فرارہوگئے، واقعہ سے متعلق تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انعام غنی نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے بہاولنگرمیں عابدعلی کا ریکارڈ نکلوایا،عابد علی کافون ریکارڈ چیک کیا توپتہ چلااس کے نام 4 سمزتھیں، عابد علی کے فون ریکارڈ کی مدد سے اس کے ساتھی تک بھی پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں،امید ہے بہت جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News