Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قیام امن خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

افغانستان میں قیام امن خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات  ہوئی۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے بطور سفیر افغانستان نامزدگی پر منصور احمد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کو یہ نئی ذمہ داریاں، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آپ جیسے وسیع تجربےکے حامل سفارت کار کی بطور سفیر تعیناتی سے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی ۔

وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

نامزد سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے وزیر خارجہ کی طرف سے کی طرف سے دی جانے والی خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ منصور احمد خان اس سے قبل ویانا میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر