
وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز اور سروسز ہوٹل سمیت انیس سرکاری اثاثوں کی نجکاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے مقامی ہوٹل میں سرکاری جائیداد کی نیلامی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے کوئی غیر یقینی کی صورتحال نہیں ہے کیونکہ نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں۔
میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ آرڈیننس بن چکا ہے اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے پہلے بھی بہت نجکاری ہوئی ہے لیکن اب آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو رہی ہے کیونکہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ٹی او آرز بنائے جا رہے ہیں لیکن پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی فروخت کیا گیا سرکاری ادارہ ٹھیک کام نہیں کرے گا تو اسے واپس بھی لیا جاسکتا ہے لیکن تاحال سرکاری اداروں کی نجکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
حکومت کا نجکاری سے سو ارب روپے کا ٹارگٹ ہے کیونکہ گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے لیکن جیسے حالات بہتر ہوں گے معیشت بہتر ہوگی۔
وفاقی وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کی نجکاری کے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے اور اس کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد اسکی فروخت کرنے کی بھی تجویز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News