
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی اطلاعات پر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سفارتخانے کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹرجی سکس، ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین،آئی نائن،اور آئی ٹین میں وقوع پزیر ہو رہے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ان جرائم کے واقعات میں مسلح ڈکیتیاں،موبائل فون چوری،پرس چھیننے اور گاڑیوں کی چوریاں شامل ہیں۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ امریکی شہریوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ ان جرائم کی اطلاع پر پولیس کے ردعمل کا دورانیہ مختلف ہو سکتا ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ ان سیکٹروں اور مارکیٹوں میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
جاری الرٹ میں کہا گیا کہ امریکی شہری اپنی امارت کا اظہار عوامی طور پر مت کریں۔ امریکی شہری ان مارکیٹوں اور سیکٹروں میں سفر کے دوران قیمتی زیورات اور گھڑیوں سے پرہیز کریں۔ بینکس اور اے ٹی ایم مشینوں پر جاتے ہوئے بھی ہوشیار رہیں۔
امریکی شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور سیف ٹریولرز انرولمنٹ میں رجسٹر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News