Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا، مریم نواز

Now Reading:

شہبازشریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا، مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  شہبازشریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر ظلم  کا نشانہ بنایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مریم نواز  نے کہا کہ  کفر کی حکومت چل سکتی ہے  لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ سکوت کشمیر پہلی بار موجودہ حکومت  کے عہد میں ہوا،پہلی بار اتنی مہنگائی  ہوئی، پہلی بار اپوزیشن  پر کریک ڈاؤن ہوا، یہ ہر گناہ کے بعد احتساب سے بالاتر ہیں  اورشہبازشریف کو گرفتار کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف گرفتار، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی...

ان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھانے پر سزا دی گئی، عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، ان کی فیملی بیٹیوں کو ظلم کا نشانہ بنایاگیا۔ مجھے بھی گرفتار کرکے جیل لےجایاگیا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو کورونا ہوگیا  لیکن وہ اب بھی جیل میں  ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کی صلاحیت پر عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ  یہ ادارہ سیاسی انجینئرنگ کےلیے قائم کیاگیاہے۔ نیب کو بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی منصوبہ ، وزراء کی کرپشن ،عمران خان کا گھر یا جہانگیر ترین نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں

شہبازشریف کی گرفتاری ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی...

انہوں نے مزید کہا کہ ن سے ش نکالنے والے سن لیں ن سے ش نہیں نکلے گی کیونکہ یہ دونوں آپس میں ایک ہیں اور دونوں کی ایک روح ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف صاحب پارٹی کے صدر ہیں اور رہیں گے ۔وہ نوازشریف کو اپنا قائد مانتے ہیں، ان کے حکم پر لبیک کہنے پر  ہی شہباز شریف کو سزا ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر