Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ بچہ شہید

Now Reading:

بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ بچہ شہید

لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر بھارتی فوج  نے سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے  بروہ اور ٹانڈار سیکٹرز میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی شفیق نے جام شہادت نوش کیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے  15 سالہ بچہ  بھی شہید ہوا جبکہ چار افراد زخمی  بھی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور اسی سالہ بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاک فوج  نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس میں  بھارتی فوج کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر