Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
اورنج لائن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارا منشور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں دن ہو یا رات، خواتین/بچے اکیلے ہوں یا اپنےخاندان کے ساتھ، وہ خود کو محفوظ سمجھیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ موٹروے کیس میں ہر صورت انصاف ہو گا اور متاثرہ خاتون کےساتھ ظلم کرنےوالوں کو سخت سزا بھگتنا ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر ایک عورت سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔

مزید پڑھیں

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ، وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر...

Advertisement

اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔

نامعلوم افراد نے پہلے عورت سے نقدی،زیور ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھینے اس کے بعد اس عورت کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت متاثرہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد پولیس نے لاہور میں نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر