
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے مجموعی ملکی صورتحال پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں کیونکہ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام غربت کی لکیر سے نیچے جارہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ سودی معیشت نے ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے دور کر دی ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سودی معیشت اور مہنگائی و بےروزگاری سے نجات کے لیے عوام کو منظم کرے گی کیونکہ حکومت خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار ہوچکی ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ جمعہ کوملک بھر کی مساجد میںسود کے خاتمہ کے لیے رائے عامہ کو ہموار کیا جائے گا اور آئندہ بھی جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی ۔
سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومتی پابندیوں کی وجہ سے میڈیا پر سناٹا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News