آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔ٹرین ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین کو روک کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع پہ مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرین میں آگ لگنے سے بوگی میں مسافروں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
آباد تھانے کی پولیس نے مسافروں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے محفوظ جگہ منتقل کردیا۔
جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ سے راول پنڈی جا رہی تھی، آگ لگنے کے باعث ٹرین کو آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین کی انجن کے پاور پلانٹ سے اچانک آگ بھڑک آٹھی تھی جس کے بعد آگ نے بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
