وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہو سکتی ہے ، دہشت گردی کےلیے لوگ پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ جو پاک فوج پر تنقید کرتا ہے وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرتاہے۔ تحریک طالبان متحرک ہو گئی ہے ،کوئٹہ اور پشاور جلسے کےلیے دواگو ہوں کہ کہیں بھی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان جارہا ہے تو ان کے لیے کہوں گا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے ،جسے چار ہفتوں میں عمران خان قابو کرلے گا ۔چینی گندم کے جہاز لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مشاورت کی بات کی ہے، کرپشن کے کیسز یا این آر او کے لیے تیار نہیں ہے۔ جلسوں سے حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ خود کو پہلوان کہنے والے نیب سے پکڑے جائیں گے۔ سیاستدان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ نوازشریف کو واپس لایاجائے۔شہبازشریف نے وطن آ کر غلطی کی، وہیں موج میلا کرتا ،اس کا کیس سیریس ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ درست ہے۔جس جس نے کورٹ پر بات کی اس کے گرد گھیرا تنگ ہورہاہے۔
فریٹ ٹرینوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فریٹ کی آن لائن سروس شروع ہو چکی ہے تاکہ گھپلوں کو روکا جائے۔ 12 اکتوبر کو 8 ٹرینیں پراویٹائز کررہے ہیں ۔چار فریٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دے دی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 نومبر سے لاہور سے راولپنڈی ریل کار بحال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
