
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے ہندوستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دے دیا۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ہندوستان کی دہشت گردی جاری ہے، سفاک اور مجرم ہندوستانی فورسز نے بربریت کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تشویش ہے جبکہ بھارتی فورسز کے مجرمانہ واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ سری نگر شہر کے باٹواڑہ کے قریب ایک نوجوان کشمری کو بھارتی فوج کی گاڑی نے ٹکر ماردی، بھارتی فورسز کےوحشیانہ فعل کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے۔
مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےاستثنیٰ حاصل کیا ہے اور کوئی ان سے پوچھ گچھ نہیں کرسکتا ہے، وحشیانہ قوت کا استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ جانوروں کی طرح برتاؤ کیا جارہا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر حادثے کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئےمظالم اور بربریت کا نوٹس لیں۔
واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کررہی ہے، سری نگر کے علاقے رامباغ میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیری عوام کی ہمت کم نہیں کریں گے جبکہ بھارتی سرکار کی غیر قانونی حرکتوں اور مظالم کی نئی لہر سے حق خود ارادیت تحریک مزید ابھرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News