وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اپوزیشن کی جانب سے جزائر کے متعلق بیائنے پر اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے ہمارا ایک انچ بھی نہیں گیا ہے۔
اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہیے ہمارا ایک انچ بھی نہیں گیا۔
بلوچستان میں ایک جزیرہ استولا ہے جو کہ ایک نیشنل پارک ہے جسے نہیں لیا جا سکتا
Advertisementحکومت سندھ،کے پی ٹی اور بن قاسم بندرگاہ کے بالمقابل ایل این جی ٹرمینل بھی ایک جزیرہ ہے
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 23, 2020
جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک جزیرہ استولا ہیں جو کہ ایک قومی پارک ہے جسے نہیں لیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ جزائر کے معاملے پرتمام سیاسی جماعتیں ایک ہی موقف پرکھڑی ہیں، صوبہ سندھ کے عوام کی مرضی کے خلاف وفاق زمین قبضے میں لینے کی ہمت نہیں کرسکتی ۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کو آئین میں اختیار ہے کہ کسی بھی آرڈیننس کو مسترد کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر کوشش ہے کہ حقائق سامنے لاکر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
