
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے گوجرانوالہ فیلڈ ٹریننگ ایونٹس کا دورہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےگوجرانوالہ فیلڈ ٹریننگ ایونٹس کا دورہ کیا ہے جس میں کور ہیڈکوارٹرزمیں آپریشنل،تربیتی اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں آرمی چیف کو آپریشنل، انتظامی و تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کی جانب سے گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈ ورکس کے قریب فوج کی تربیتیں مشقوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
بمطابق آئی ایس پی آر آرمی چیف نے جنگی مشقوں میں شریک دستوں کی تربیت کے اعلی معیار کو سراہا ہے۔
اس متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگی تیاریوں میں اضافے اور جنگ جیتنے میں تربیت کا اہم کردار ہے اور پاک فوج ہر صورتحال میں مادر وطن کا دفاع یقینی بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News