وفاقی وزیر فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے تاہم آنے والے دنوں میں گندم کے وافر ذخائر دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قومی تحفظ خوراک سید فخر امم نے کہا کہ ملک میں گندم کی پیداوار تخمینے کے مطابق نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس گندم کی خریداری کا ہدف 82 لاکھ ٹن مقررکیا گیا تھا تاہم رواں برس ملک میں 66 لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی لیکن جنوری کے آخر تک ملک میں 17 سے 18 لاکھ ٹن گندم آ جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نجی شعبہ 7 لاکھ ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا جبکہ سندھ نے 16 اکتوبر سے اپنی گندم کی ریلیز کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
