
عالمی سطح پر ایک بار پھر کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی کورونا کے خلاف پالیسی اور اور ردعمل نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرحلے پر پاکستان کو عالمی اداروں کی مدد بھی حاصل رہی ہے۔
I had a productive call with Pakistan’s Advisor to PM on Finance @a_hafeezshaikh & @StateBank_Pak Gov @DRezaBaqir. The govt’s policy response & support from the int’l community helped mitigate the impact of #COVID19. Further reforms are needed to build a more resilient economy. pic.twitter.com/yOez9F2FLd
Advertisement— Kristalina Georgieva (@KGeorgieva) October 21, 2020
ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے میشر خزانہ عبدالحفیظ سے بات چیت انتہائی مفید رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو مزید بہتر کنے کےلیے ابھی کچھ اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ا س سے قبل انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے وزراءخزانہ کے اجلاس کے دوران حفیظ شیخ سے بات چیت کی، مشیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News