
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں پہلے جلسے کی بلاول بھٹو کو باضابطہ دعوت بھی دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کی دعوت پر شاہد خاقان عباسی، پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریک سے پہلے بوکھلا کر گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر پی ڈی ایم نے جیل بھرو تحریک چلائی تو قیدخانوں میں جگہ کم پڑجائے گی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک پیچھے جارہا ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو اب زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور پی ڈی ایم کی تحریک اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News