Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس کا کے الیکٹرک پر شدید برہمی کا اظہار

Now Reading:

چیف جسٹس کا کے الیکٹرک پر شدید برہمی کا اظہار
Chief Justice said Balochistan having other side in his heart

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے الیکٹرک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کے الیکٹرک کے سرمایہ کاروں پر تحفظات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں لوڈشیڈنگ ازخود نوٹس کیس میں ریمارکس میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویوآگئی ہے اور بجلی نہیں ہوتی ہے پھر بھی بجلی کی قیمت بڑھادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ جوں کا توں ہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت نہ ہی صوبائی حکومت کچھ کر رہی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیپرا اور پاور ڈویژن کے تمام ملازمین کو فارغ کر دیتے ہیں کیونکہ ایسے ملازمین کے ہونے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے جبکہ حکومتی اداروں میں بھی صلاحیت کا سنجیدہ فقدان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آدھا کراچی رات کو اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں کے الیکٹرک والوں پر بھاری جرمانہ عائد کر سکتے ہیں۔

Advertisement

سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کا ہر ادارہ ختم ہو چکا ہے عوام کو کوئی سروس نہیں مل رہی جبکہ کراچی کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہم پتھر کے دور میں جی رہے ہیں۔

تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خبروں کے مطابق کراچی اور بلوچستان میں بجلی بمبئی سے کنٹرول ہوتی ہے جبکہ اخباروں میں خبریں لگی ہیں شرما ورما نام کے لوگ کے شیئر ہولڈرز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر