پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے اصلی چور ڈاکو حکومت میں بیٹھے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دو سالوں سے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اصلی چور ڈاکو تو حکومت میں بیٹھے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کے میاں نواز شریف کو باہر سے لائیں گے۔میاں صاحب قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ چینی چور اور آٹا چور حکومت میں ہیں۔بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، بلین ٹری میں اربوں روپے کھا گئے،فارن فنڈنگ کیس میں کیا ہوا سب سامنے آنا چاہیئے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت کو پتہ نہیں اور ہم پر غداری کا مقدمہ درج ہوگیا۔نواز شریف اور پوری جماعت انتقام کا سامنا کرے گی۔
امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف نے دن رات کام کیا ،وہ چور نکلا۔ عثمان بزدار کی کیا کارگرگی ہے ،عمران خان کےہیلی کاپٹر کیس کا کیا بنا ،اس کیس میں کلین چٹ کیسے ملی؟
انہوں نے مزید کہا کہ جو بندہ حق اور سچ کی بات کرتا ہے اسے اندر کردیا جاتا ہے۔ میری اولاد کو جیل میں ڈالا گیا میرے خلاف اسی عدالت میں ایک اور کیس بھی چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
