
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں بھارت کے دعوے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،پاکستان باسمتی چاول کے حوالے سے اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت اجلاس میں باسمتی چاول کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے باسمتی چاول پر بھارتی جی آئی دعوے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے یورپی یونین میں بھارتی دعوے کے خلاف اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
چاول کے برآمدکنندگان کا موقف ہے کہ پاکستان باسمتی چاول کی اکثریتی پیداوار کرتا ہے، بھارت کا باسمتی چاول پر جغرافیائی پیداوار کا دعوی غلط ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں بھارت کے دعوے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، پاکستان باسمتی چاول کے حوالے سے اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News