 
                                                                              وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز سابق افغان وزیر اعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے دفتر خارجہ کے حکام کے ہمراہ ان کا استقبال کیا تھا۔
دفترخارجہ میں گلبدین حکمت یاراوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طورپر کہا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا حل کا واحد راستہ، افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں،خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پرپاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن  کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
گلبدین حکمت یار نے کہا کہ ہم پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 