Advertisement

ایک لمحے کو نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کارروائی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کے رہنما و اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ایک لمحے کو بھی نہیں لگا  کہ یہ سندھ حکومت کی کارروائی  ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  پہ ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے مریم نواز کا کبنا تھا کہ فجر کے بعد سوئے ہوئے تھے  کہ  دروازہ  پیٹنے کی اواز آئی ، صفدر نے کہا کہ میں باہر آرہا ہوں آپ اندر مت آئیں ۔ ابھی صفدر کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ دروازہ توڑ دیا گیا ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ایک لمحے کو نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کارروائی  ہے۔ بلاول  بھٹو نے بھی مجھے فون  کرکے شرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم بچے نہیں ہیں ہمیں سب سمجھ آرہا ہے ، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں ۔ قابل ترس ذہنیت ہے جو اس وقت اپنائی گئی  ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دھمکیاں آرہی تھیں، دھمکیوں سے ہم مرعوب نہیں  ہوں گے۔نواز اور مریم نہیں ڈریں گے۔ ہمت ہے تو آؤ  مجھے گرفتار کرو ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں ہوگی سب کے سامنے ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی کا ذخیرہ بڑگیا
وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارکا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ
ہماری کسی سے کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے، شہباز شریف
جماعت اسلامی کی کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version