
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کےلیے جامع حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تیار کی گئی حکمت پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ تفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پرعملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
دوران اجلاس مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا جبکہ ماہرین صحت نے خطے اور دنیا میں کورونا کی دوسری لہر کے اثرات سے آگاہ کیا ہے۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔
وفاقی وزیر کا جالس کے دوران کہنا تھا کہ عوامی صحت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، کورونا سے نمٹنے میں قومی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News