
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کچھ جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہ خبر جھوٹی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آج 0.83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جو ہر ماہ تیل کی قیمت کے حساب سے کی جاتی ہے جبکہ آج کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ ن لیگ کی ہمیسشہ کی طرح جھوٹ بولنے کی ایک اور قسط ہے جو ہمیں دیکھنے کو ملی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News